خیبرپختونخوا میں 6 ڈویژنوں کے کمشنرز تبدیل
Web Desk
12 October 2026
خیبرپختونخوا میں انتظامی سیٹ اپ اور ہنگامی حالات کے پیش نظر صوبائی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے 6 ڈویژنوں کے کمشنرز کی نئی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کمشنر بنوں خالد محمود کو تبدیل کر کے کمشنر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ احمد علی شاہ کو کمشنر مردان، سمیع اللہ کو کمشنر بنوں، شاکر اللہ کو کمشنر ہزارہ اور اقبال حسین کو کمشنر ملاکنڈ مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سابق کمشنر پشاور ریاض خان محسود اور سابق کمشنر مردان حبیب اللہ کو او ایس ڈی (OSD) بنا دیا گیا ہے، جبکہ سابق کمشنر ہزارہ شاہد اللہ اور سابق کمشنر ملاکنڈ مسعود احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
11 اکتوبر کو اس ایوان کا بھی جنازہ نکل چکا، بیرسٹر گوہر
13 October 2026
فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ
13 October 2026
ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان
13 October 2026
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
13 October 2026
وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور
13 October 2026
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
13 October 2026
ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان رابطہ، وفد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا
13 October 2026
پی ٹی آئی کا شو ختم، قومی پرچم نہ اٹھانے والوں کی نسلیں تباہ کر دیں گے: فیصل واوڈا
13 October 2026