جبوتی سے یمن جانے والی تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 139 افراد ہلاک
Web Desk
12 October 2026
افریقی ملک جبوتی سے یمن جانے والی تارکینِ وطن کی ایک لکڑی کی کشتی سمندر میں الٹنے کے نتیجے میں 15 بچوں سمیت 139 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ 84 افراد تاحال لاپتہ ہیں اور 82 کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق اور ہجرت کے ادارے کے مطابق حادثہ جبوتی کے ساحلی شہر اوبوک کے قریب اس وقت پیش آیا جب 305 تارکینِ وطن سے اوور لوڈڈ کشتی سمندری لہروں کا مقابلہ نہ کر سکی۔ واقعے کے فوراً بعد مقامی حکام اور امدادی ٹیموں نے سمندر میں ریسکیو آپریشن شروع کر کے لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔ یہ المناک سانحہ ہارن آف افریقہ سے خلیجی ممالک کی جانب بہتر روزگار اور مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی و خطرناک سمندری راستے اختیار کرنے والے تارکینِ وطن کو درپیش سنگین درپیش خطرات کی نشاندہی کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پی ٹی آئی کا شو ختم، قومی پرچم نہ اٹھانے والوں کی نسلیں تباہ کر دیں گے: فیصل واوڈا
13 October 2026
روسی وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ، پولیس لائنز کا دورہ، پرچم کو بوسہ دیا
13 October 2026
آبادی میں تیز رفتار اضافہ صحت، تعلیم اور روزگار کیلئے بڑا چیلنج ہے: وزیر خزانہ
13 October 2026
یورپ کی جانب غیر قانونی نقل مکانی کا خاتمہ اگلا ہدف ہے: محسن نقوی
13 October 2026
کے پی میں گورنر راج و ایمرجنسی کا معاملہ: جے یو آئی نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اہم اجلاس طلب کر لیا
13 October 2026
پاکستان کی شام میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت، مقبوضہ علاقوں سے انخلا کا مطالبہ
13 October 2026
او آئی سی کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی حکومت کی بھرپور حمایت کا اعلان
13 October 2026
حوثیوں کا سعودی دارالحکومت کے ایئرپورٹ اور ایئربیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13 October 2026