LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبادی میں تیز رفتار اضافہ صحت، تعلیم اور روزگار کیلئے بڑا چیلنج ہے: وزیر خزانہ یورپ کی جانب غیر قانونی نقل مکانی کا خاتمہ اگلا ہدف ہے: محسن نقوی کے پی میں گورنر راج و ایمرجنسی کا معاملہ: جے یو آئی نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اہم اجلاس طلب کر لیا پاکستان کی شام میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت، مقبوضہ علاقوں سے انخلا کا مطالبہ او آئی سی کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی حکومت کی بھرپور حمایت کا اعلان حوثیوں کا سعودی دارالحکومت کے ایئرپورٹ اور ایئربیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایک ہی ملک میں دو خارجہ پالیسیاں ناممکن، خیبرپختونخوا میں آئین کے تحت اقدامات کیے: عطا تارڑ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی پاکستان موسمیاتی آفات کے خلاف رہنما کردار ادا کرسکتا ہے: صدر زرداری ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکا حد سے آگے نکل گیا: ٹرمپ خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ کے پی میں گورنر راج: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب مریم نواز کا پنجاب بھر میں صفائی کا جامع مائیکرو پلان تیار کرنے کا حکم پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات

فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم

Web Desk

11 October 2026

امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل سے طاقتور سمندری طوفان ’ایسیاس‘ (Isaias) کے ٹکرانے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ فلوریڈا، الاباما اور جارجیا کی ریاستوں میں آٹھ لاکھ سے زائد صارفین بجلی کی فراہمی سے محروم ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق ساحلی پٹی سے ٹکرانے کے بعد طوفان کی شدت میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے اور یہ ایک بعد از استوائی چکر (Post-Tropical Cyclone) میں تبدیل ہو چکا ہے۔ فلوریڈا اور الاباما کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے باعث درخت گرنے کے ناخوشگوار واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔ طوفان کے باعث پیدا ہونے والی ہنگامی صورتِ حال، شدید بارشوں، اچانک سیلاب اور بگولوں کے خطرے کے پیش نظر متاثرہ ریاستوں میں ریڈ الرٹ نافذ کر کے حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

الاباما کی ہیوسٹن کاؤنٹی میں طوفانی ہواؤں کے باعث درخت اور بجلی کے پول سڑکوں پر گر گئے، جس کے بعد ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی اور سڑکیں اگلے حکم تک بند کر دی گئی ہیں۔ فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستی انتظامیہ کی پہلی ترجیح متاثرہ علاقوں میں جلد از جلد بجلی کی بحالی اور بحری و زمینی راستوں کو کھولنا ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی امدادی ٹیمیں پلوں، شاہراہوں اور ہوائی اڈوں سے ملبہ ہٹانے اور نقصان کا تخمینہ لگانے میں مصروف ہیں۔ اگرچہ طوفان کی شدت کم ہو چکی ہے تاہم حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔