شرجیل انعام میمن کا حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر شدید ردعمل سامنے آگیا
Web Desk
10 October 2026
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریبوں کی امداد کو ’بھیک‘ کہنا منافقانہ اور غریب دشمن سوچ کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت مند خاندانوں اور غریب خواتین کی تضحیک کرنا انتہائی شرمناک ہے اور دو وقت کی روٹی سے محروم طبقے کے سہارے پر سیاست کرنا بے حسی کی انتہا ہے۔ شرجیل میمن نے واضح کیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) دنیا کا ایک تسلیم شدہ شفاف فلاحی پروگرام ہے جس کا اعتراف عالمی ادارے بھی کر چکے ہیں۔ انہوں نے جماعت اسلامی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنسوں کی سیاست کرنے کے بجائے جماعت اسلامی عوام کی خدمت کا اپنا کوئی ایک کارنامہ بتائے، جبکہ پیپلز پارٹی بلا تفریق غریبوں کی امداد اور ریاست کی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کے لئے اہم پیش رفت
10 October 2026
اسحاق ڈار کا وزیر خارجہ مالدیپ سے، صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں پر تبادلہ خیال
10 October 2026
ایکنک کا ملک بھر میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ
10 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب
10 October 2026
خیبرپختونخوا بارے ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
10 October 2026
شارجہ میں خوشبوؤں کی بڑی ایکسپو سج گئی،200 کمپنیوں کی شرکت
10 October 2026
زیلنسکی کا یوکرین کے توانائی نظام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا اعتراف
10 October 2026
ملتان کے گھر میں دھماکے سے ماں اور 13 سالہ بیٹا جاں بحق
10 October 2026