پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور
Web Desk
10 October 2026
ترکیہ کے لیے پاکستان کی نامزد سفیر آمنہ بلوچ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قریبی، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے تعلقات کو خصوصی اور سٹریٹجک اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے دفاع، سکیورٹی، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید تقویت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ نائب وزیراعظم نے بطور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں سراہا اور ترکیہ میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
ایکنک کا ملک بھر میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ
10 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب
10 October 2026
خیبرپختونخوا بارے ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
10 October 2026
شارجہ میں خوشبوؤں کی بڑی ایکسپو سج گئی،200 کمپنیوں کی شرکت
10 October 2026
زیلنسکی کا یوکرین کے توانائی نظام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا اعتراف
10 October 2026
ملتان کے گھر میں دھماکے سے ماں اور 13 سالہ بیٹا جاں بحق
10 October 2026
سیاسی رابطوں میں تیزی، شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات جاری
10 October 2026
سی سی ڈی طرز پر یونٹ کے قیام کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: اسلام آباد پولیس
10 October 2026