ایکنک کا ملک بھر میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ
Web Desk
10 October 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملک بھر کے لیے توانائی، سڑکوں، پانی، صحت اور فرانزک سائنس کے شعبوں میں 11 اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ منظور شدہ منصوبوں میں خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں 40.8 میگاواٹ کا کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ کے سولر پراجیکٹس اور بلوچستان میں لسبیلہ کینال کی بحالی سمیت میرانی ڈیم سے گوادر کو پانی کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، پنجاب اربن لینڈ سسٹمز، اسلام آباد میں ‘کنگ سلمان ہسپتال’ اور نیشنل فرانزک ایجنسی کی جدید لیبارٹری کی منظوری بھی دی گئی۔ اسحاق ڈار نے تمام منصوبوں کو وقتِ مقررہ پر بغیر کسی اضافت کے مکمل کرنے کی سخت ہدایت کی۔
متعلقہ عنوانات
حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کے لئے اہم پیش رفت
10 October 2026
اسحاق ڈار کا وزیر خارجہ مالدیپ سے، صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں پر تبادلہ خیال
10 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب
10 October 2026
خیبرپختونخوا بارے ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
10 October 2026
شارجہ میں خوشبوؤں کی بڑی ایکسپو سج گئی،200 کمپنیوں کی شرکت
10 October 2026
زیلنسکی کا یوکرین کے توانائی نظام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا اعتراف
10 October 2026
ملتان کے گھر میں دھماکے سے ماں اور 13 سالہ بیٹا جاں بحق
10 October 2026
سیاسی رابطوں میں تیزی، شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات جاری
10 October 2026