خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب
Web Desk
10 October 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ایوانِ صدر میں اہم ترین ملاقات ہوئی، جس میں خیبر پختونخوا کی ابتر امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر اصولی اتفاق کر لیا گیا ہے۔ ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور 13 اکتوبر کو قومی اسمبلی و سینیٹ کے الگ الگ اجلاس بلانے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کے 12 حساس و ضم شدہ اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ اور انتظامی اختیارات وفاق کے سپرد کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جبکہ آئینی و قانونی آپشنز اور گورنر راج کی سمری کی حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کے لئے اہم پیش رفت
10 October 2026
اسحاق ڈار کا وزیر خارجہ مالدیپ سے، صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں پر تبادلہ خیال
10 October 2026
ایکنک کا ملک بھر میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ
10 October 2026
خیبرپختونخوا بارے ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
10 October 2026
شارجہ میں خوشبوؤں کی بڑی ایکسپو سج گئی،200 کمپنیوں کی شرکت
10 October 2026
زیلنسکی کا یوکرین کے توانائی نظام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا اعتراف
10 October 2026
ملتان کے گھر میں دھماکے سے ماں اور 13 سالہ بیٹا جاں بحق
10 October 2026
سیاسی رابطوں میں تیزی، شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات جاری
10 October 2026