سہیل آفریدی کو لانگ مارچ کے بجائے امن پر توجہ دینی چاہیے تھی: امیر مقام
Web Desk
10 October 2026
وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں لانگ یا شارٹ مارچ کی سیاست کرنے کے بجائے صوبے میں امن و امان کی خراب صورتحال کی بہتری پر توجہ دینی چاہیے تھی۔ پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے گزشتہ ڈھائی ماہ سے صوبے کو مفلوج کر رکھا ہے اور 13 سال سے عوام کے لیے صرف مشکلات پیدا کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اسلام آباد کبھی نہیں پہنچ سکتا اور لانگ مارچ کے نام پر لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ خیبر پختونخوا کے عوام صرف امن، استحکام اور ترقی چاہتے ہیں اور جلد صوبے سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
ایکنک کا ملک بھر میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ
10 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب
10 October 2026
خیبرپختونخوا بارے ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
10 October 2026
شارجہ میں خوشبوؤں کی بڑی ایکسپو سج گئی،200 کمپنیوں کی شرکت
10 October 2026
زیلنسکی کا یوکرین کے توانائی نظام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا اعتراف
10 October 2026
ملتان کے گھر میں دھماکے سے ماں اور 13 سالہ بیٹا جاں بحق
10 October 2026
سیاسی رابطوں میں تیزی، شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات جاری
10 October 2026
سی سی ڈی طرز پر یونٹ کے قیام کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: اسلام آباد پولیس
10 October 2026