LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کے لئے اہم پیش رفت اسحاق ڈار کا وزیر خارجہ مالدیپ سے، صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ایکنک کا ملک بھر میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب خیبرپختونخوا بارے ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی شارجہ میں خوشبوؤں کی بڑی ایکسپو سج گئی،200 کمپنیوں کی شرکت زیلنسکی کا یوکرین کے توانائی نظام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا اعتراف سیاسی رابطوں میں تیزی، شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات جاری فلسطین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان وزیراعظم کا طالبہ کی خودکشی کے واقعے کا نوٹس، ملزم فوری گرفتار کرنے کا حکم سعودیہ اور خلیجی ممالک میں کشیدگی، ملک بھر کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر وزیراعظم کی ایئرپورٹس پر سمارٹ سکینرز نصب کرنے کی منظوری اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ سہیل آفریدی کو لانگ مارچ کے بجائے امن پر توجہ دینی چاہیے تھی: امیر مقام پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور

سیاسی رابطوں میں تیزی، شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات جاری

Web Desk

10 October 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، خیبر پختونخوا میں سیاسی کشیدگی میں کمی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات سے قبل وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انہیں عمرے کی سعادت پر مبارکباد دی تھی اور انہیں ملاقات کی دعوت دی تھی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران کے پی حکومت کے ساتھ جاری کشیدگی اور پارلیمانی امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ حال ہی میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور دیگر ن لیگ رہنماؤں کی مولانا سے ہونے والی ملاقاتوں کی روشنی میں درپیش سیاسی مسائل کے حل اور باہمی تعاون پر غور کیا گیا۔