LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کے لئے اہم پیش رفت اسحاق ڈار کا وزیر خارجہ مالدیپ سے، صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ایکنک کا ملک بھر میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب خیبرپختونخوا بارے ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی شارجہ میں خوشبوؤں کی بڑی ایکسپو سج گئی،200 کمپنیوں کی شرکت زیلنسکی کا یوکرین کے توانائی نظام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا اعتراف سیاسی رابطوں میں تیزی، شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات جاری فلسطین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان وزیراعظم کا طالبہ کی خودکشی کے واقعے کا نوٹس، ملزم فوری گرفتار کرنے کا حکم سعودیہ اور خلیجی ممالک میں کشیدگی، ملک بھر کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر وزیراعظم کی ایئرپورٹس پر سمارٹ سکینرز نصب کرنے کی منظوری اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ سہیل آفریدی کو لانگ مارچ کے بجائے امن پر توجہ دینی چاہیے تھی: امیر مقام پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور

ملتان کے گھر میں دھماکے سے ماں اور 13 سالہ بیٹا جاں بحق

Web Desk

10 October 2026

پنجاب کے شہر ملتان میں تھانہ سیتل ماڑی کی حدود نیک ٹاؤن میں واقع ایک گھر میں پراسرار دھماکے کے نتیجے میں ماں اور اس کا 13 سالہ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت نصرت بی بی اور اس کے بیٹے انس کے نام سے ہوئی ہے، جن کی لاشوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچہ باہر سے گیند نما کوئی مشکوک چیز گھر لایا تھا جو اچانک دھماکے سے پھٹ گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ و شواہد کی مدد سے دھماکے کی اصل نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔