LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایکنک کا ملک بھر میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب خیبرپختونخوا بارے ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی شارجہ میں خوشبوؤں کی بڑی ایکسپو سج گئی،200 کمپنیوں کی شرکت زیلنسکی کا یوکرین کے توانائی نظام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا اعتراف سیاسی رابطوں میں تیزی، شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات جاری فلسطین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان وزیراعظم کا طالبہ کی خودکشی کے واقعے کا نوٹس، ملزم فوری گرفتار کرنے کا حکم سعودیہ اور خلیجی ممالک میں کشیدگی، ملک بھر کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر وزیراعظم کی ایئرپورٹس پر سمارٹ سکینرز نصب کرنے کی منظوری اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ سہیل آفریدی کو لانگ مارچ کے بجائے امن پر توجہ دینی چاہیے تھی: امیر مقام پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور شرجیل انعام میمن کا حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر شدید ردعمل سامنے آگیا پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا:عطا اللہ تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل

Web Desk

10 October 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ کے لیے تمام تر انتظامی و سکیورٹی ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے تحت ڈپٹی کمشنرز، سیکریٹریز اور پولیس افسران کی نئی تعیناتیوں کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں جبکہ پہلے مرحلے میں 12 اضلاع میں ایمرجنسی لگانے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔ ذرائع کے مطابق ایمرجنسی کا نفاذ وفاقی حکومت اور اپوزیشن (پی ٹی آئی) کے درمیان جاری مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی پر منحصر ہے۔ صورتحال پر غور کے لیے اسلام آباد میں صدرِ مملکت، وزیراعظم اور اعلیٰ عسکری قیادت کا اہم اجلاس متوقع ہے اور وفاقی وزراء کو اسلام آباد میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی نے بھی وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس کی صدارت چیئرمین بیرسٹر گوہر کریں گے تاکہ لانگ مارچ اور ممکنہ گورنر راج کی صورتحال پر حکمتِ عملی طے کی جا سکے۔