LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا بارے ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی شارجہ میں خوشبوؤں کی بڑی ایکسپو سج گئی،200 کمپنیوں کی شرکت زیلنسکی کا یوکرین کے توانائی نظام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا اعتراف سیاسی رابطوں میں تیزی، شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات جاری فلسطین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان وزیراعظم کا طالبہ کی خودکشی کے واقعے کا نوٹس، ملزم فوری گرفتار کرنے کا حکم سعودیہ اور خلیجی ممالک میں کشیدگی، ملک بھر کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر وزیراعظم کی ایئرپورٹس پر سمارٹ سکینرز نصب کرنے کی منظوری اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ سہیل آفریدی کو لانگ مارچ کے بجائے امن پر توجہ دینی چاہیے تھی: امیر مقام پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور شرجیل انعام میمن کا حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر شدید ردعمل سامنے آگیا پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا:عطا اللہ تارڑ نیشنل ٹیکنالوجی پارک پاکستان میں آئی ٹی کے فروغ کا سنگِ میل ثابت ہوگا: وزیراعظم پاکستان پولٹری پیداوار میں 11ویں نمبر پر، برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے: وزیر خزانہ

پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا:عطا اللہ تارڑ

Web Desk

10 October 2026

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت پر شدید تنقید کی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں اور کالعدم ٹی ٹی پی کے شدت پسندوں کو دوبارہ بسانے کے باعث صوبے کا امن داؤ پر لگ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے آپریشن ضربِ عضب اور ردالفساد کے ذریعے خطے میں امن قائم کیا، لیکن صوبائی حکومت دہشت گردوں کی سہولت کاری کر کے صوبے کو بدامنی کی طرف دھکیل رہی ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے انکشاف کیا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت انسدادِ دہشت گردی کے لیے ملنے والے 700 ارب روپے کے باوجود کے پی میں سی ٹی ڈی کو فعال بنانے یا سیف سٹی منصوبوں پر کوئی کام نہیں ہوا۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے سیاسی محاذ آرائی اور احتجاجی سیاست کے بجائے امن و امان، صحت اور تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔