ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کو قتل کرنا سنگین غلطی تھی: سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسرائیل
Web Desk
9 October 2026
اسرائیلی فوج کے سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور ڈیموکریٹس پارٹی کے سربراہ یائر گولان (Yair Golan) نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جنگی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ جنگ کے آغاز پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا قتل اسرائیل کی ایک سنگین ترین اسٹریٹجک غلطی تھی۔ ایک دھماکے دار انٹرویو میں اسرائیلی اپوزیشن رہنما نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ جاری ہمہ گیر جنگ نے خطے میں اسرائیل کی پوزیشن کو بہتر کرنے کے بجائے مزید ابتر اور معاشی و عسکری لحاظ سے کمزور کر دیا ہے۔
یائر گولان نے انکشاف کیا کہ 86 سالہ عمر رسیدہ ایرانی سپریم لیڈر کا ہونا ایک طرح سے توازن قائم رکھتا تھا، لیکن ان کو قتل کرنے سے اسرائیل کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے بعد ایران میں اسلامی انقلابی حکومت کا تختہ الٹنے کا اسرائیلی خواب چکنا چور ہو گیا، جبکہ اس کے برعکس تہران میں قدامت پسند اور سخت گیر عناصر مزید مضبوط ہو کر ابھرے ہیں جس سے اسرائیل کے طویل المدتی سلامتی کے مفادات کو شدید سیٹ بیک پہنچا ہے۔ انہوں نے نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے غیر حقیقت پسندانہ جنگی اہداف طے کر کے تاریخی موقع ضائع کر دیا، جس کا نتیجہ اسرائیل کی ناکامی کی صورت میں نکلا ہے۔ انٹرویو کے دوران یائر گولان نے اسرائیل کی الٹرا آرتھوڈوکس (حریدی) آبادی کو بھی ملک کی معیشت پر بوجھ اور “طفیلیے” (Parasites) قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا
11 October 2026
پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی
11 October 2026
فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم
11 October 2026
یوکرینی علاقے پر روسی حملے: 3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک، 18 زخمی
11 October 2026
حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر
11 October 2026
بارش، آندھی اور طوفان کا خدشہ، پنجاب میں کا الرٹ جاری کردیا
11 October 2026
سال کے آغاز کے مقابلے میں پٹرول 145، ڈیزل 139 روپے مہنگا ہوا
11 October 2026
ملک کی معاشی ترقی کیلیے موثر اقدامات کی ضرورت، احسن اقبال
11 October 2026