LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے

حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر

Web Desk

11 October 2026

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے تازہ حملوں اور سیکیورٹی خدشات کے بعد فضائی آپریشن شدید ترین تعطل کا شکار ہو گیا ہے، جس کے باعث ایئرپورٹ کی درجنوں پروازیں منسوخ اور دیگر شہروں کی طرف موڑ دی گئی ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے اعدادوشمار کے مطابق آج اتوار کو ریاض ایئرپورٹ کی کل 750 شیڈول پروازوں میں سے 446 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ ریاض آنے والی متعدد بین الاقوامی و ملحقاتی پروازوں کو متبادل کے طور پر دمام، جدہ اور مدینہ منورہ کے ہوائی اڈوں پر اتارا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دمام جانے والی بعض پروازوں کو بھی فضا میں ہولڈ پر رکھا گیا اور لینڈنگ کے لیے طویل انتظار کرنا پڑا۔

ریاض ایئرپورٹ اس فضائی بحران کے باعث دنیا کا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ہوائی اڈا بن گیا ہے جہاں پروازوں میں اوسط تاخیر 170 منٹ ریکارڈ کی گئی ہے، اور پروازوں میں خلل کا انڈیکس اپنی آخری یعنی پانچویں سطح پر پہنچ چکا ہے۔ صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جدہ ایئرپورٹ کی 830 میں سے 92، دمام ایئرپورٹ کی 240 میں سے 39 اور مدینہ ایئرپورٹ کی 230 میں سے 26 پروازیں بھی منسوخ کرنا پڑی ہیں۔ ریاض ایئرپورٹ کی بندش اور روٹس کی تبدیلی کے باعث مملکت کے دیگر بڑے ایئرپورٹس پر بھی مسافروں کا شدید رش اور فضائی نظام دباؤ کا شکار ہے۔