LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی 9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کرک میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل مشرق وسطیٰ میں تیل بردار جہازوں اور توانائی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ تاحال جاری واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف اسرائیل کی نئی پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا، نئی حکومت تشکیل نہ پاسکی

اسلام آباد؛ طالبہ کو فراڈ سے موت کے منہ میں پہنچانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ بھی درج

Web Desk

11 October 2026

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز کے ساتھ امریکا کا جعلی ویزہ اور اسکالرشپ فراڈ کر کے انہیں موت کے منہ میں دھکیلنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کی خاص ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے مرکزی ملزم محمد نعمان کو ایک گھر کے تہہ خانے سے حراست میں لیا۔ دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے متوفیہ کے لواحقین کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم نعمان اور ان کی ایک خاتون سہولت کار فاطمہ سرور کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق 10 اکتوبر 2026ء کو درج کیے گئے مقدمے (FIR-AHTC-ICT-977/26) کی ابتدائی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ ملزمان نے باہمی ملی بھگت سے شکایت کنندہ امجد الرحمان کی بھانجی لائبہ اعجاز کو امریکا کی یونیورسٹی میں تعلیم اور اسکالرشپ دلوانے کا جھانسا دے کر 93 لاکھ روپے کی بھاری رقم ہڑپ کی۔ ملزمان نے جعل سازی کرتے ہوئے یونیورسٹی کے فرضی ایڈمیشن اور اسکالرشپ ایوارڈ لیٹرز کے علاوہ جعلی فیس رسیدیں تیار کی تھیں۔ امریکی یونیورسٹی میں سائنس دان بننے کا خواب دیکھنے والی ہونہار طالبہ اس سنگین مالی دھوکہ دہی اور شدید ذہنی اذیت کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں، جس کے بعد ان کی تدفین کے موقع پر پورا علاقہ سوگوار تھا۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔