اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا
Web Desk
11 October 2026
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے صوبائی ارکانِ اسمبلی کی سرکاری سیکیورٹی واپس لیے جانے کے اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا پولیس کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ اسپیکر نے اپنے مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ قانونی جواز اور لازمی ضابطے کی تکمیل کے بغیر کسی بھی رکن اسمبلی کی سیکیورٹی واپس نہ لی جائے، جبکہ جن اراکینِ پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لی جا چکی ہے اسے فوری طور پر بحال کیا جائے۔
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ اراکینِ اسمبلی کی سیکیورٹی ‘اسمبلی مراعات ایکٹ 2026ء’ کے تحت قانونی تقاضوں سے مشروط ہے۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ صوبے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال میں عوامی نمائندوں سے سیکیورٹی واپس لینے کے عمل سے ان کی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ منتخب عوامی نمائندوں کے جان و مال کا تحفظ اور تمام قانونی تقاضوں کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائی جائے، نیز خبردار کیا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں متعلقہ سیکیورٹی حکام کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی
11 October 2026
فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم
11 October 2026
یوکرینی علاقے پر روسی حملے: 3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک، 18 زخمی
11 October 2026
حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر
11 October 2026
بارش، آندھی اور طوفان کا خدشہ، پنجاب میں کا الرٹ جاری کردیا
11 October 2026
سال کے آغاز کے مقابلے میں پٹرول 145، ڈیزل 139 روپے مہنگا ہوا
11 October 2026
ملک کی معاشی ترقی کیلیے موثر اقدامات کی ضرورت، احسن اقبال
11 October 2026
کراچی، عمرہ زائرین اور بین الاقوامی مسافروں کی ویکسی نیشن شروع
11 October 2026