LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ٹرمپ نے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دے دی روسی تیل تنصیبات پر حملوں کی صورت میں امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکی دھمکی بھارتی پرواز میں پاور بینک سے آگ لگ گئی، حیدرآباد میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی فراری کمانڈر نور خان نے 60 ساتھیوں سمیت سوئی میں ہتھیارڈال دیے جبوتی سے یمن جانیوالے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک ایمازون کے بانی کی جیف بیزوز کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی اے آئی اور جوہری تنازع 2100 میں انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں، رپورٹ میں انتباہ برطانیہ: وائلڈ لائف پارک میں شیر کا حملہ، ایک شخص ہلاک اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری، پولیس کی بھاری نفری تعینات کے پی میں ایمرجنسی مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف کا وفاق سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ بھارتی ریاست منی پور میں بدامنی، مودی حکومت کشیدگی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی کے شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش آبنائے ہرمز میں سُپر آئل ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کی ویڈیو جاری

سال کے آغاز کے مقابلے میں پٹرول 145، ڈیزل 139 روپے مہنگا ہوا

Web Desk

11 October 2026

سال 2026ء کے دوران پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث عام شہریوں کو مہنگائی کے شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سال کے آغاز (جنوری 2026ء) میں پیٹرول 253 روپے 17 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر دستیاب تھا، جو 10 اکتوبر 2026ء تک بڑھ کر بالترتیب 398 روپے 30 پیسے اور 396 روپے 24 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔ یوں رواں سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات میں فی لیٹر 145 روپے سے زائد کا بھاری اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 3 اپریل 2026ء کو پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 458 روپے 41 پیسے اور ڈیزل 520 روپے 35 پیسے تک پہنچ گیا تھا۔

21 جولائی 2026ء سے عالمی منڈی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا یومیہ بنیادوں پر تعین کا نیا نظام لاگو کیا گیا، جس کے تحت 10 اکتوبر تک پیٹرول کی قیمت میں 35 مرتبہ اضافہ اور 22 مرتبہ کمی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 34 مرتبہ اضافہ اور 23 مرتبہ کمی کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق حکومت نے مالی سال 2026-27ء کے بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1.676 کھرب روپے وصولی کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، جس کے تحت جولائی 2025ء سے اپریل 2026ء تک پہلے ہی 1.342 کھرب روپے سے زائد رقم وصول کی جا چکی ہے۔ پیٹرولیم کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں، اشیائے خوردونوش اور پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے جس سے عوام کی قوتِ خرید شدید متاثر ہوئی ہے۔