LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ٹرمپ نے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دے دی روسی تیل تنصیبات پر حملوں کی صورت میں امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکی دھمکی بھارتی پرواز میں پاور بینک سے آگ لگ گئی، حیدرآباد میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی فراری کمانڈر نور خان نے 60 ساتھیوں سمیت سوئی میں ہتھیارڈال دیے جبوتی سے یمن جانیوالے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک ایمازون کے بانی کی جیف بیزوز کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی اے آئی اور جوہری تنازع 2100 میں انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں، رپورٹ میں انتباہ برطانیہ: وائلڈ لائف پارک میں شیر کا حملہ، ایک شخص ہلاک اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری، پولیس کی بھاری نفری تعینات کے پی میں ایمرجنسی مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف کا وفاق سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ بھارتی ریاست منی پور میں بدامنی، مودی حکومت کشیدگی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی کے شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش آبنائے ہرمز میں سُپر آئل ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کی ویڈیو جاری

بارش، آندھی اور طوفان کا خدشہ، پنجاب میں کا الرٹ جاری کردیا

Web Desk

11 October 2026

پنجاب کے مختلف اضلاع میں مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے داخلے کے بعد پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے شدید بارشوں، تیز ہواؤں، گرج چمک اور مری و گلیات سمیت بالائی پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے صوبائی سطح پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق یہ موسمی سلسلہ 11 سے 14 اکتوبر تک صوبے کے زیادہ تر علاقوں کو متاثر رکھے گا۔ 11، 13 اور 14 اکتوبر کو لاہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، شیخوپورہ، اور میانوالی سمیت دیگر اضلاع میں جبکہ 11 اور 13 اکتوبر کو فیصل آباد، سرگودھا، اور جھنگ میں بھی وقفے وقفے سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں رات گئے شروع ہونے والی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور گرمی کی شدت میں واضح کمی آئی ہے۔ بارش کے فوراً بعد واسا (WASA) کا عملہ نچلے علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لیے فیلڈ میں متحرک ہو چکا ہے جس کی نگرانی مرکزی کنٹرول روم سے کی جا رہی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاکڑ اور انتظام نے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، محکمہ صحت، آبپاشی اور لوکل گورنمنٹ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ اتھارٹی نے شہریوں کو خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، بجلی کے کھمبوں اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہنے کی تاکید کی ہے، جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔