LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ٹرمپ نے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دے دی روسی تیل تنصیبات پر حملوں کی صورت میں امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکی دھمکی بھارتی پرواز میں پاور بینک سے آگ لگ گئی، حیدرآباد میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی فراری کمانڈر نور خان نے 60 ساتھیوں سمیت سوئی میں ہتھیارڈال دیے جبوتی سے یمن جانیوالے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک ایمازون کے بانی کی جیف بیزوز کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی اے آئی اور جوہری تنازع 2100 میں انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں، رپورٹ میں انتباہ برطانیہ: وائلڈ لائف پارک میں شیر کا حملہ، ایک شخص ہلاک اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری، پولیس کی بھاری نفری تعینات کے پی میں ایمرجنسی مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف کا وفاق سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ بھارتی ریاست منی پور میں بدامنی، مودی حکومت کشیدگی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی کے شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش آبنائے ہرمز میں سُپر آئل ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کی ویڈیو جاری

آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکراگیا؛ خوفناک آگ بھڑک اُٹھی

Web Desk

11 October 2026

ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز کور (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اہم تجارتی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والا ایک آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ (Naval Mine) سے ٹکرا گیا ہے، جس کے نتیجے میں جہاز میں ایک زور دار دھماکا ہوا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا نے ہفتے کے روز انقلابی گارڈز کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے تصدیق کی کہ یہ تخریبی واقعہ آبنائے ہرمز کے پانیوں میں پیش آیا ہے۔

تاہم ایرانی حکام نے تاحال حادثے کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر کا نام، اس کے ملکی پرچم یا جہاز پر سوار عملے کی خیریت کے بارے میں کوئی بھی تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔ اس لرزہ خیز واقعے کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان اور سمندر میں تیل کے اخراج (Oil Spill) سے متعلق بھی تاحال کسی بھی آزادانہ ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آ سکی ہے۔ آئی آر جی سی کے جاری کردہ بیان میں سخت الفاظ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی اور چور راستے استعمال کرنے والے جہازوں کو اپنے عمل کی سزا بھگتنا ہوگی اور ضرورت پڑنے پر یہ راستہ بھی بند کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی بحری سلامتی کے اداروں نے خطے میں تجارتی جہاز رانی پر بڑھتے ہوئے خطرات اور مشتبہ سیکیورٹی واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔