ملک کی معاشی ترقی کیلیے موثر اقدامات کی ضرورت، احسن اقبال
Web Desk
11 October 2026
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے ملک کی موجودہ معاشی پالیسی کو ’’محدود اور ادھار پر مبنی استحکام‘‘ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک اہم مراسلہ ارسال کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم پر زور دیا ہے کہ حکومت آئندہ عمومی انتخابات سے قبل ملکی معاشی ترقی کی سمت فوری طور پر تبدیل کرے، کیونکہ 2029ء میں عوام کو محض یہ بتانا کافی نہیں ہوگا کہ معاشی بحران ورثے میں ملا تھا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ 2018ء میں وفاقی ترقیاتی اخراجات جی ڈی پی کا 2.6 فیصد تھے جو اب گھٹ کر محض 0.8 فیصد رہ گئے ہیں، جس سے ملکی بنیادی ڈھانچہ، تعلیم اور ٹیکنالوجی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
احسن اقبال نے آئی ایم ایف (IMF) پروگرام کی سخت شرائط اور انتظامی انداز پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے “ترقی سے ہم آہنگ مالیاتی استحکام” کا آٹھ نکاتی فریم ورک پیش کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ محض ترقیاتی بجٹ میں کٹوتیاں کر کے یا مزید قرضے لے کر مالیاتی خسارہ کم کرنا طویل المدتی بنیادوں پر معیشت کی پیداواری صلاحیت کو ختم کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے تجاویز دیں کہ ٹیکس نیٹ کو وسیع اور ڈیجیٹل بنایا جائے اور کم ٹیکس دینے والے شعبوں کو ٹیکس جال میں لایا جائے۔ انہوں نے سفارش کی کہ وزارتِ خزانہ اور وزارتِ منصوبہ بندی مشترکہ طور پر مالی سال 2028-29ء تک معیشت کے درمیانی مدت کے اہداف اور ترقیاتی روڈ میپ کو حتمی شکل دیں۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026