پیرس میں بچوں کے جنسی استحصال نیٹ ورک, بھارتی شہری کو 20 سال قید
Web Desk
11 October 2026
فرانس کے دارالحکومت پیرس کی ایک عدالت نے بچوں کے جنسی اور پرتشدد استحصال سے جڑے عالمی آن لائن نیٹ ورک میں ملوث 29 سالہ بھارتی شہری روہن سندیپ رانے کو جرم ثابت ہونے پر 20 سال قیدِ با مشقت کی سزا سنا دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روہن رانے کو 2021ء میں فرانسیسی پولیس نے گرفتار کیا تھا، جس پر کمسن بچوں پر پرتشدد مظالم، منظم بھتہ خوری اور بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد کی فروخت و اشاعت جیسے انتہائی سنگین الزامات ثابت ہوئے ہیں۔
تحقیقات کے مطابق اس عالمی نیٹ ورک کے دیگر ارکان امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا سمیت مختلف ممالک میں آن لائن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے کم عمر بچوں کو بلیک میل کر کے نشانہ بناتے تھے اور انہیں خود پر تشدد کرنے اور جنسی ویڈیوز بنانے پر مجبور کرتے تھے۔ واضح رہے کہ اس قبیح نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے ایک اور مرکزی ملزم کیلب کرسٹوفر میرٹ کو بھی امریکہ کی عدالت سے بچوں کے خلاف سنگین جنسی جرائم میں 50 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سندھ حکومت کا آبادگاروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ
11 November 2026
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
11 November 2026
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
11 November 2026
ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا
11 November 2026
پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول
11 November 2026
پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام
11 November 2026
عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی
11 November 2026
9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
11 November 2026