کراچی، عمرہ زائرین اور بین الاقوامی مسافروں کی ویکسی نیشن شروع
Web Desk
11 October 2026
کراچی ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین اور دیگر بین الاقوامی مسافروں کے لیے ویکسی نیشن کے بغیر سفر کرنے کی عارضی رعایت کی مدت ہفتے کے روز ختم ہو گئی، جس کے بعد ایئرپورٹ پر مسافروں کو پولیو، میننجائٹس (گردن توڑ بخار) اور دیگر لازمی ویکسین لگانے کا عمل دوبارہ باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ بارڈر ہیلتھ سروسز کے زیرِ انتظام جناح ٹرمینل (اسٹار گیٹ) کے قریب سول ڈسپنسری میں انٹرنیشنل ٹریولر ویکسی نیشن سینٹر کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے، جہاں مسافروں کو چوبیس گھنٹے ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
بارڈر ہیلتھ کے حکام کے مطابق عمرہ زائرین کے لیے میننجائٹس اور پولیو جبکہ افریقہ اور جنوبی امریکہ جانے والے مسافروں کے لیے یلو فیور (پیلا بخار) کی ویکسین لگوانے کی لازمی شرط پر عملدرآمد کی مدت میں اس سے قبل دو مرتبہ توسیع کی جا چکی تھی جو اب ختم ہو چکی ہے۔ فوکل پرسن بارڈر ہیلتھ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ شاہ نے بتایا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے ایئرپورٹ پر ہی ویکسی نیشن اور سرٹیفکیٹس کے اجرا کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مقررہ فیسوں کے تحت میننجائٹس کی ویکسین کی قیمت 2 ہزار 785 روپے جبکہ انفلوئنزا ویکسین کی فیس ایک ہزار 720 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ پولیو کی قطرے مسافروں کو بالکل مفت فراہم کیے جائیں گے۔ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنی منزل کے طبی تقاضے پورے کریں اور سرٹیفکیٹس لازمی حاصل کریں۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026