LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں ٹرمپ کا سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست صدر اور وزیراعظم کا دیوالی پر ملک میں اتحاد، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز: بابر اعظم اور کوشال مینڈس اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے

بغیر کھڑکیوں والا حیرت انگیز جدید مسافر طیارے کی تیاری

Web Desk

11 October 2026

کیلیفورنیا کی امریکہ مبنی اسٹارٹ اپ کمپنی “جیٹ زیرو” (JetZero) ایک جدید اور منفرد ساخت کا مسافر طیارہ تیار کر رہی ہے، جس کا مقصد بوئنگ جیسی بڑی طیارہ ساز کمپنیوں کو سخت مقابلے کی دعوت دینا ہے۔ “زیڈ 4” (Z4) نامی اس طیارے کی گنجائش 250 مسافروں کی ہوگی جبکہ یہ ایک ہی پرواز میں 5 ہزار میل تک کا سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کمپنی نے اس پائلٹ لیس یا مسافر بردار پروٹو ٹائپ کی پہلی آزمائشی پرواز 2027ء میں کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

زیڈ 4 طیارے کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا ’بلینڈڈ وِنگ باڈی‘ (Blended Wing Body) ڈیزائن ہے، جس میں روایتی طیاروں کے برعکس مرکزی باڈی اور پروں کو الگ الگ بنانے کے بجائے ایک ہموار اور یکجا ساخت میں ضم کر دیا گیا ہے، جو سمندری اسٹنگ رے (Stingray) مچھلی کی شکل سے انتہائی مشابہت رکھتا ہے۔ بوئنگ 767 جیسے روایتی مسافر طیاروں کی نسبت یہ جہاز زیادہ چوڑا اور کم اونچائی والا ہوگا۔ اس جدید ساخت کے باعث طیارے کا اندرونی کیبن انتہائی کشادہ ہوگا تاہم ایک منفرد فیچر یہ بھی ہے کہ اس طیارے میں روایتی کھڑکیاں موجود نہیں ہوں گی۔ فضائی صنعت کے ماہرین اس انقلابی ڈیزائن کو ہوا بازی کی دنیا میں ایندھن کی بچت اور سفر کے نئے تجربے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔