LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان دبئی میں گلوبل فیشن ڈیزائنر اینڈ سوشل میڈیا انفلوئنسر ایوارڈز 2026ء کی رنگا رنگ تقریب پنجاب میں 80 سال بعد تاریخی گوردوارہ سری کھارا صاحب کھول دیا گیا افغانستان: اسعد آباد دھماکے میں 30 دہشتگرد ہلاک، 28 زخمی ہونے کا دعویٰ دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند پاکستان کو 6 فیصد معاشی نمو کی جانب لے جانے کا عزم ہے: وزیر خزانہ

ترکیہ کے ساحل کے قریب 2100 سال پرانا جہاز دریافت، مٹی کے برتن برآمد

Web Desk

9 October 2026

ترکیہ کے جنوبی ساحلی صوبے انطالیہ کے قریب سمندر کی تہہ میں 2,100 سال پرانے ڈوبے ہوئے ایک قدیم تجارتی بحری جہاز کا ملبہ دریافت ہوا ہے، جس سے نایاب اور تاریخی مٹی کے برتنوں کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔ ماہرینِ آثارِ قدیمہ کے مطابق سمندر میں تقریباً 55 میٹر کی گہرائی پر موجود اس تاریخی جہاز کے ملبے سے پلیٹیں، پیالے، صراحیاں اور ٹرے سمیت 122 مختلف اقسام کے برتن ملے ہیں، جن میں سے بیشتر دو ہزار سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تقریباً صحیح سلامت ہیں۔

آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ قدیم دور کے تاجروں نے ان ظروف کو نقل و حمل کے دوران محفوظ رکھنے کے لیے لکڑی کے خصوصی ڈبوں میں رکھ کر ان کے درمیان مٹی بھر دی تھی، جس کی بدولت یہ نایاب نوادرات اتنی طویل مدت تک ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہے۔ تحقیق کے مطابق یہ بحری جہاز قدیم رومن دور میں بحیرۂ روم کے اہم تجارتی راستے پر سفر کے دوران غرق ہوا تھا۔ زیرِ آب جدید روبوٹک ٹیکنالوجی کی مدد سے ملبے سے مزید تاریخی نوادرات نکالنے اور تحقیقی کھدائی کا عمل جاری ہے۔