LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری ہر مصیبت برداشت کرنے کو تیار، اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجہ خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا علیمہ خان کیخلاف کیس کا فیصلہ پھر مؤخر، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت ملتوی پاکستان اور بحرین کا تجارت، توانائی اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مریم نواز کا پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا فیصلہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم سابق امریکی میجر کو فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت براہِ راست نشر ہوگی: پینٹاگون پی ٹی آئی سے مذاکرات میں بڑے بریک تھرو کی زیادہ امید نہیں: رانا ثناء اللہ دشمن سے طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے: ایران آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں زوردار دھماکوں کی اطلاعات

جعلی افسر بن کر سیاسی رہنما سے شادی کرنیوالی خاتون زیورات و قیمتی سامان لے کر فرار

Web Desk

7 October 2026

بھارتی ریاست پنجاب میں حکمران جماعت ‘عام آدمی پارٹی’ (AAP) کے مقامی رہنما امرندر سنگھ منڈوفل ایک بڑی دھوکا دہی کا شکار ہو گئے ہیں، جہاں ایک خاتون خود کو جعلی پی سی ایس (پنجاب سول سروس) افسر ظاہر کر کے ان سے شادی رچانے کے بعد زیورات اور قیمتی سامان سمیٹ کر فرار ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق امرندر سنگھ کی رواں سال فروری 2026 میں من وندر کور نامی خاتون سے شادی ہوئی تھی، جس کی تقریب میں سیاسی شخصیات اور رشتہ داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔ تاہم شادی کے بعد تحقیقات پر انکشاف ہوا کہ خاتون نے نہ صرف اپنی سرکاری حیثیت اور عمر سے متعلق جھوٹ بولا بلکہ وہ پہلے سے طلاق یافتہ اور ایک 18 سالہ بیٹے کی ماں بھی ہے۔ خاتون اپنے گھر والوں کی ملی بھگت سے سونا، چاندی اور دیگر قیمتی سامان لے کر گھر سے فرار ہو گئی۔ اے اے پی رہنما کی شکایت پر پولیس نے مرکزی ملزمہ، اس کی والدہ، بھائی اور سابق گاؤں سرپنچ سمیت 6 افراد کے خلاف دھوکہ دہی اور جعل سازی کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔