LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ایرانی فوج کا طویل جنگ کیلئے مکمل تیاری اور پیشگی کارروائیوں کا اعلان ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف 7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دی: حافظ نعیم الرحمان بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات محسن نقوی، طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے ایران افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی عہدیدار عالمی مسائل کے حل کیلئے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کا کردار مزید اہم ہو گیا: اسحاق ڈار سینیٹر فاروق ایچ نائیک جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہمسایہ ممالک سے مذاکرات جاری، دشمن کو مایوس کرینگے: مسعود پزشکیان ایرانی اسپیکر کا داخلی سکیورٹی اور معاشی استحکام مزید مضبوط بنانے پر زور حکومت اسلام آباد میں کسی بھی صورت چڑھائی نہیں ہونے دے گی: طارق فضل چودھری فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال

پلاسٹک کے کچرے سے بسکٹ بنانے کا تجربہ، سائنسدانوں کی نئی پیش رفت

Web Desk

6 October 2026

امریکی ریاست الینوائے کی سدرن الینوائے یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے پلاسٹک کے کچرے کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کے لیے ایک منفرد تجربہ کرتے ہوئے پلاسٹک سے حاصل ہونے والے اجزا سے بسکٹ تیار کر لیے ہیں۔ “یو بائٹس” نامی اس منصوبے کے تحت محققین نے بیکر کے خمیر کی ایک تبدیل شدہ شکل تیار کی ہے جو پلاسٹک کے ٹکڑوں کو توڑ کر ایسے مادوں میں تبدیل کرتی ہے جو خوراک کی تیاری میں کام آ سکیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی بالخصوص خلا میں طویل سفر کرنے والے انسانوں کے لیے خوراک کے حصول میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ تاہم، پراجیکٹ کے رہنما پروفیسر لہِرو جیاکوڈی کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی کامیابی کے بعد سب سے بڑا چیلنج عوام کو اس خوراک کے استعمال پر آمادہ کرنا اور صارفین کا اعتماد حاصل کرنا ہے، جبکہ مارکیٹ میں لانے سے قبل اس کی حفاظت اور غذائی معیار سے متعلق مزید سائنسی مراحل بھی طے کیے جائیں گے۔