LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سے پاکستان کی خاطر بات چیت کرنی چاہیے: علامہ ناصر عباس ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان بھی بحفاظت بازیاب تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں، کچھ کر دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس، پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت

مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر

Web Desk

4 October 2026

اپوزیشن کے مذاکراتی رکن اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی اصل وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی کا نہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے تمام مطالبات واپس لینے کی پیشکش کرتے ہوئے صرف یہ مطالبہ کیا تھا کہ سیاسی قیادت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مشاورت کی اجازت دی جائے، تاہم حکومت نے اس مؤقف کو یکسر مسترد کر دیا۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اپنی قیادت سے مشاورت کی مجاز ہیں تو پی ٹی آئی اپنے قائد سے مشاورت کیوں نہیں کر سکتی؟ انہوں نے اس مطالبے کو دہشت گردی سے جوڑنے کی تردید کرتے ہوئے اسے سیاسی عمل کا ناگزیر حصہ قرار دیا۔