حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز
Web Desk
1 October 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بزرگ شہریوں کی عزت، وقار اور فلاح و بہبود کے لیے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات کر رہی ہے۔ بزرگ افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ نے ملک بھر کے بزرگوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی صحت، سلامتی اور درازیٔ عمر کے لیے دعا کی۔
مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ بزرگ ہمارے ماضی کا عکس، حال کی روشنی اور مستقبل کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں، جبکہ ان کا احترام ہماری اسلامی روایات اور تہذیب کا بنیادی حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب بزرگ شہریوں کے لیے قائم اولڈ ہومز کے معیار کو مزید بہتر بنا رہی ہے جبکہ وہاں مقیم بزرگوں کو سرکاری سطح پر حج کی سعادت بھی فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت الیکٹرک بسوں میں بزرگ افراد کو مفت سفر کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بالخصوص نوجوان نسل سے اپیل کی کہ وہ اپنے بزرگوں کے تجربات سے فائد اٹھائیں اور ان کا احترام و خدمت اپنا شعار بنائیں۔
متعلقہ عنوانات
پاسداران انقلاب کا چابہار بندرگاہ کے قریب مبینہ دہشت گرد سیل تباہ کرنے کا دعویٰ
3 October 2026
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
3 October 2026
جی سیون ممالک نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیلئے اتفاق کر لیا: فرانسیسی صدر
3 October 2026
برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، 2 پاؤنڈ فی لٹر تک پہنچ گئی
3 October 2026
سیہون شریف: گیس پائپ لائن پھٹنے سے کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں
2 October 2026
یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی سازش کا الزام، برطانیہ میں 2 ایرانی شہریوں پر فرد جرم عائد
2 October 2026
فرانس میں طلبا کا پرتشدد احتجاج، درجنوں سکول بند، پولیس سے جھڑپیں، کئی طالبعلم زخمی
2 October 2026
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
2 October 2026