حج 2027 کیلئے واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان
Web Desk
2 October 2026
وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت حج 2027 کے عازمین کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق عازمینِ حج 5 اکتوبر بروز پیر سے 20 اکتوبر تک اپنے واجبات کی دوسری قسط جمع کروا سکیں گے۔ تمام عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاک حج ایپ (Pak Hajj App) یا آن لائن ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے مقررہ وقت کے اندر ادائیگی یقینی بنائیں۔
وزارتِ مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ 20 اکتوبر کی مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کروانے کی صورت میں عازمِ حج کی درخواست منسوخ تصور کی جائے گی اور اب تک جمع شدہ رقم ان کے بینک اکاؤنٹ میں واپس منتقل کر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ حکام نے واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے سے پہلے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کو پاک حج ایپ یا پورٹل پر اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سیہون شریف: گیس پائپ لائن پھٹنے سے کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں
2 October 2026
یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی سازش کا الزام، برطانیہ میں 2 ایرانی شہریوں پر فرد جرم عائد
2 October 2026
فرانس میں طلبا کا پرتشدد احتجاج، درجنوں سکول بند، پولیس سے جھڑپیں، کئی طالبعلم زخمی
2 October 2026
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
2 October 2026
مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز کے فیصلے پر نظرثانی کا تفصیلی فیصلہ جاری
2 October 2026
مذاکرات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
2 October 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
2 October 2026
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان
2 October 2026