LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈیڈ لاک برقرار، حکومت اور اپوزیشن میں جاری مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی وائٹ سی ایگل راستہ بھٹک کر سندھ آپہنچا، نایاب پرندے کی آنکھیں سی کر پر کاٹ دیے گئے حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات ناکام، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان مذاکرات شروع ہونا بڑی کامیابی، سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہیے: فواد چودھری ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ سے سبق سیکھ کر شرائط قبول کریں: ایرانی پاسداران انقلاب اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک ہفتے میں دو بڑی کارروائیاں، 47 کلوگرام مشتبہ منشیات برآمد اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15 اکتوبر تک توسیع گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو کراچی کے لیے اضافی پانی کی فراہمی جلد شروع ہوجائے گی، مراد علی شاہ حکومتی وفد نے پی ٹی آئی پر دہشتگردی کے معاملے پر عدم تعاون کا الزام عائد کردیا ایک صوبے کو دہشت گردی سے جوڑنا ناعاقبت اندیشی ہے: علامہ ناصر عباس راجہ وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی صورِتحال پر بات چیت حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات بے نتیجہ ختم، ڈیڈ لاک برقرار

شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر 3 پولیس افسران ملازمت سے برطرف

Web Desk

2 October 2026

اسلام آباد کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس علی وسیم نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور ایک شہری کو اس کے والد سمیت غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے کے جرم میں تین پولیس افسران کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق شہریوں کو حبسِ بیجا میں رکھنے کے واقعے پر باقاعدہ محکمانہ انکوائری قائم کی گئی تھی، جس میں متعلقہ اہلکاروں پر عائد الزامات مکمل طور پر ثابت ہو گئے۔

انکوائری رپورٹ کے دوران تمام نامزد اہلکار خود کو بے گناہ ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ برطرف کیے جانے والے پولیس افسران میں سب انسپکٹر محمد عظیم، کانسٹیبل محمد بلال اور کانسٹیبل سعد امتیاز شامل ہیں۔ ڈی آئی جی علی وسیم نے واضح کیا کہ انکوائری رپورٹ کی حتمی سفارشات کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے تینوں افسران کو فوری طور پر عہدوں سے برطرف کر کے محکمانہ عمل مکمل کر دیا گیا ہے۔