فرانس میں طلبا کا پرتشدد احتجاج، درجنوں سکول بند، پولیس سے جھڑپیں، کئی طالبعلم زخمی
Web Desk
2 October 2026
فرانس میں تعلیمی سہولیات کے ابتر حالات کے خلاف طلبا کا احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث پیرس سمیت مختلف شہروں میں پرتشدد ہنگامے پھوٹ پڑے اور درجنوں سکول اور تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے شدید آنسو گیس کا استعمال کیا گیا، جبکہ فریقین کے درمیان ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فرانس بھر سے تقریباً دو ہزار مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔
فرانسیسی طلبہ کا یہ احتجاج کلاس رومز میں حد سے زیادہ گنجائش، اساتذہ کی شدید کمی، سکولوں کی خستہ حال عمارتوں اور تعلیمی شعبے کے لیے ناکافی فنڈنگ کے خلاف جاری ہے۔ مظاہرین کا مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم ہے، جبکہ ملک بھر کے تعلیمی نظام میں اس ہڑتال اور ہنگاموں کے باعث شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سیہون شریف: گیس پائپ لائن پھٹنے سے کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں
2 October 2026
یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی سازش کا الزام، برطانیہ میں 2 ایرانی شہریوں پر فرد جرم عائد
2 October 2026
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
2 October 2026
مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز کے فیصلے پر نظرثانی کا تفصیلی فیصلہ جاری
2 October 2026
مذاکرات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
2 October 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
2 October 2026
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان
2 October 2026
حج 2027 کیلئے واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان
2 October 2026