LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیہون شریف: گیس پائپ لائن پھٹنے سے کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی سازش کا الزام، برطانیہ میں 2 ایرانی شہریوں پر فرد جرم عائد فرانس میں طلبا کا پرتشدد احتجاج، درجنوں سکول بند، پولیس سے جھڑپیں، کئی طالبعلم زخمی بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز کے فیصلے پر نظرثانی کا تفصیلی فیصلہ جاری مذاکرات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان حج 2027 کیلئے واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر 3 پولیس افسران ملازمت سے برطرف خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کیلئے مکمل تیار ہیں: فیصل کریم کنڈی ملکی معاشی مسائل کا حل برآمدات بڑھانے میں ہے: محسن نقوی وزیراعظم کا صومالیہ میں جاں بحق 3 پاکستانیوں کے لواحقین کیلیے امداد کا اعلان آبنائے ہرمز میں کشیدگی، یورو زون میں مہنگائی 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ایران میں سڑک کنارے بم دھماکا، پاسداران انقلاب کے 5 اہلکار جاں بحق

خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کیلئے مکمل تیار ہیں: فیصل کریم کنڈی

Web Desk

2 October 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے لیے آئینی طریقہ کار کے تحت مکمل تیاری موجود ہے۔ سابق صوبائی وزیر سید اختر حسین شاہ کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو چیلنج دیا کہ وہ لانگ مارچ کر کے دکھائے اور صوابی انٹرچینج کراس کر کے اسلام آباد کی طرف بڑھے۔

فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی قیادت کے حالیہ بیانات کو صوبے میں انتشار پھیلانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ تحریکِ انصاف کے ساتھ نہ تو کوئی ڈھیل ہو رہی ہے اور نہ ہی کوئی ڈیل کی جا رہی ہے۔ انہوں نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبہ ہزارہ سمیت ملک بھر میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانے کے حق میں ہیں، کیونکہ پارلیمنٹ کے ذریعے نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔