LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاسداران انقلاب کا چابہار بندرگاہ کے قریب مبینہ دہشت گرد سیل تباہ کرنے کا دعویٰ حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں جی سیون ممالک نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیلئے اتفاق کر لیا: فرانسیسی صدر برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، 2 پاؤنڈ فی لٹر تک پہنچ گئی سیہون شریف: گیس پائپ لائن پھٹنے سے کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی سازش کا الزام، برطانیہ میں 2 ایرانی شہریوں پر فرد جرم عائد فرانس میں طلبا کا پرتشدد احتجاج، درجنوں سکول بند، پولیس سے جھڑپیں، کئی طالبعلم زخمی بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز کے فیصلے پر نظرثانی کا تفصیلی فیصلہ جاری مذاکرات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان حج 2027 کیلئے واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر 3 پولیس افسران ملازمت سے برطرف خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کیلئے مکمل تیار ہیں: فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج، وزیراعظم سے سپیکر قومی اسمبلی کی اہم ملاقات

Web Desk

30 September 2026

خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال، ایمرجنسی یا گورنر راج کے ممکنہ نفاذ کے حساس معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف سے ایک اہم اور اعلیٰ سطحی ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال بالخصوص خیبرپختونخوا کی انتظامی انتظامیہ سے متعلق اہم آئینی، قانونی اور پارلیمانی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ جاری پسِ پردہ رابطوں اور پیش رفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے وفد کے ساتھ ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کی تفصیلات اور آئینی آئٹمز پر ہونے والی بات چیت سے بھی وزیراعظم کو باضابطہ طور پر مطلع کیا۔ ملاقات کے دوران قومی اسمبلی کے آئندہ کا اجلاس طلب کرنے کے وقت اور پارلیمانی حکمتِ عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ خیبرپختونخوا کی صورتحال اور انتظامی مداخلت کے حوالے سے وفاقی حکومت کا حتمی اور اہم فیصلہ جلد متوقع ہے۔