کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ اختیار میں اضافہ
Web Desk
17 December 2025
صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دائرہ اختیار میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے تحت تحصیل کوہِ سلیمان، ڈیرہ غازی خان کو باضابطہ طور پر سی ٹی ڈی کے دائرہ اختیار میں شامل کر لیا گیا ہے۔
اسی طرح تحصیل ڈی ایکسکلوڈڈ ایریا راجن پور کو بھی سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان کے دائرہ اختیار میں شامل کر دیا گیا ہے۔ اس توسیع کے بعد سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان کا دائرہ اختیار اب ڈی جی خان پولیس ریجن کے تمام اضلاع تک پھیل گیا ہے۔ڈی جی خان پولیس ریجن میں ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، لیہ اور راجن پور شامل ہیں۔ حکام کے مطابق یہ اقدام خطے میں انسداد دہشت گردی اور امن و امان کی صورتحال کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔حالیہ فیصلے کے تحت 27 ستمبر 2019 کو جاری کیے گئے سابقہ نوٹیفکیشن میں باضابطہ ترمیم کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کی سفارش اور صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد اس حوالے سے نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دائرہ اختیار میں توسیع سے سی ٹی ڈی کو حساس علاقوں میں مؤثر کارروائیوں اور بہتر انٹیلی جنس بنیادوں پر اقدامات میں مدد ملے گی۔
متعلقہ عنوانات
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
3 October 2026
آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا
3 October 2026
سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا
3 October 2026
آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ
3 October 2026
پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ
3 October 2026
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
3 October 2026
اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی
3 October 2026
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
3 October 2026