LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم میر رضا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع منظور وفاقی آئینی عدالت کے رولز جاری، اہم قانونی معاملات کی وضاحت روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فی الحال کوئی قانون موجود نہیں: پی ٹی اے کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب انڈونیشیا کی جیل میں ڈبل بیڈز کمرے، ٹی وی اور سوئمنگ پول حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت کراچی: زیر تعمیر پل کی شٹرنگ اچانک گر گئی، ایک شخص جاں بحق افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی، 22 ہلاک، ٹھکانے تباہ خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا ایران میں مہنگائی کی شرح 83 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سہیل آفریدی نے نئی ہائبرڈ بسوں، پنک بس سروس اور بی آر ٹی ڈپو کی سولرائزیشن کا افتتاح کر دیا

Web Desk

30 September 2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور بی آر ٹی کے حوالے سے اہم اقدامات کا افتتاح کرتے ہوئے 52 نئی ہائبرڈ بسوں، خواتین کے لیے خصوصی ‘پنک بس سروس’، چمکنی ڈپو کی سولرائزیشن اور مال آف حیات آباد ڈپو کے پروجیکٹس کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ تقریب کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پشاور بی آر ٹی روزانہ ڈھائی لاکھ سے زائد مسافروں کو معیاری سفری سہولیات فراہم کر رہی ہے، جن میں 30 فیصد خواتین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بی آر ٹی نیٹ ورک کے ذریعے ماحول دوست اقدامات کے نتیجے میں سالانہ 30 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

بریفنگ کے مطابق، بی آر ٹی فلیٹ میں 52 نئی بسوں کی شمولیت کے بعد بسوں کی کل تعداد 296 ہو گئی ہے، جس سے مسافروں کے رش کو کم کرنے اور نئے روٹس کھولنے میں مدد ملے گی۔ چمکنی ڈپو میں 1 میگاواٹ کا سولر سسٹم مکمل کر لیا گیا ہے جو سالانہ 14 لاکھ 40 ہزار یونٹس بجلی پیدا کرے گا، جس سے صوبائی خزانے کو سالانہ 7 کروڑ 60 لاکھ روپے کی بچت ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ 1.5 ارب روپے کی لاگت سے بی آر ٹی کے تمام تر نظام کی سولرائزیشن کا منصوبہ بھی زیرِ عمل ہے۔ مزید برآں، 6.2 ارب روپے کی لاگت سے مزید 50 بسوں اور نئے ڈپو کی تعمیر جاری ہے، جبکہ رواں اے ڈی پی میں 5 ارب روپے کی لاگت سے مزید 50 بسیں شامل کی گئی ہیں۔ حکام نے واضح کیا کہ پاکستان میں اس وقت مکمل الیکٹرک اور جدید ہائبرڈ بس سروس فراہم کرنے کا اعزاز پشاور بی آر ٹی نے حاصل کر لیا ہے۔