ایلون مسک دنیا کے پہلے 600 ارب ڈالر سے زائد دولت کے مالک بن گئے
Web Desk
16 December 2025
نیویارک: ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص جن کی مجموعی دولت 600 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں غیر معمولی اضافہ اسپیس ایکس کے کچھ ملازمین اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کی وجہ سے ہوا۔ جس کی بنیاد پر کمپنی کی مالیت کا اندازہ بڑھایا گیا۔ جس کے نتیجے میں ایلون مسک کے حصص کی قدر نمایاں طور پر بڑھ گئی۔
اسپیس ایکس کی مجموعی قدر تقریباً 800 ارب ڈالر لگائی گئی ہے۔ اور چونکہ ایلون مسک کمپنی کے تقریباً 40 فیصد حصص کے مالک ہیں۔ اس لیے ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 677 ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے۔
ایلون مسک کی دولت کا بڑا حصہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس میں ان کے حصص سے جڑا ہوا ہے۔ ٹیسلا کے شیئرز رواں برس اب تک 13 فیصد بڑھ چکے ہیں۔ اور پیر کو تقریباً 4 فیصد اضافہ ہوا جب مسک نے اعلان کیا کہ کمپنی روبوٹک گاڑیوں کی آزمائش کر رہی ہے۔ جن میں اگلی نشست پر سکیورٹی نگرانی کے لیے اسکرین موجود نہیں ہو گی۔
نومبر میں ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کے لیے ایک ٹریلین ڈالر مالیت کا معاوضہ پیکیج بھی منظور کیا۔ جسے کارپوریٹ تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026
چین کے خلائی اسٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل
28 September 2026
ٹیکس چوری پکڑنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لینے کا فیصلہ
28 September 2026