میاں چنوں ایچ آئی وی پازیٹو آنے کا معاملہ، سیکرٹری ہیلتھ کا سخت ایکشن
Web Desk
27 September 2026
میاں چنوں کے ڈائیلاسز یونٹ میں علاج کے دوران ایک مریض کے مبینہ طور پر ایچ آئی وی (HIV) پازیٹو آنے کے گنھمبیر معاملے کا سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔ طبی غفلت اور سیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی اطلاعات سامنے آنے پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فوری انتظامی و تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
سیکرٹری ہیلتھ نے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیلتھ خانیوال ڈاکٹر منیب احمد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ انتظامی تبدیلی کے تحت ڈاکٹر ارشد عباس کو ضلع خانیوال کا نیا سی ای او ہیلتھ تعینات کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈائیلاسز یونٹ میں مریضوں کی منتقلی اور ایس او پیز پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے تاکہ ذمہ داران کا تعین کر کے ان کے خلاف قانونی اور محکماتی کارروائی کی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کیلئے گیم چینجر ہے: آصف زرداری
22 October 2026
اسلام آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ بے نقاب، 5 ملزم گرفتار
22 October 2026
ٹرمپ کا ایران پر تیل کی قیمتیں بڑھانے اور جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام
22 October 2026
پٹرول ایک روپے 60 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل مہنگا ہو گیا
22 October 2026
کرک میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید
22 October 2026
جنوبی افریقہ نے دنیا کی طویل ترین مال بردار ٹرین چلانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
22 October 2026
اے آئی پر بڑھتا انحصار، برطانیہ کے بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان
22 October 2026
آئیسکو کی نجکاری کیلئے 10 قومی و بین الاقوامی فریقین کی پری کوالیفکیشن کی منظوری
22 October 2026