LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چیف جسٹس پاکستان کا سپریم کورٹ میں تین قائم مقام ججز تعینات کرنے کا فیصلہ نیتن یاہو کی ایران کیخلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کیلئے ٹرمپ پر دباؤ ڈالنے کی کوششیں پاکستان اور برطانیہ کی دوستی مضبوط اقتصادی شراکت داری کی متقاضی ہے: وزیراعظم محکمہ صحت پنجاب کے متعدد میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار شالیمار ایکسپریس کے انجن میں ویڈیو بنانے کا معاملہ: خواجہ سراؤں سمیت ٹرین ڈرائیورز گرفتار موت کی دھمکیاں مجھے خوفزدہ نہیں کر سکتیں: امریکی وزیر خزانہ جاپان پاکستان کو انسداد پولیو پروگرام کیلئے43 لاکھ ڈالر گرانٹ دے گا صوبوں پر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ امریکی فضائی حدود دوبارہ کھول دی گئیں، ملک گیر گراؤنڈ اسٹاپ ختم لاس اینجلس ایئرپورٹ (LAX) پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے اعلانات کا سلسلہ جاری، ہزاروں مسافر فرش پر بیٹھنے پر مجبور امریکا میں ملک گیر فضائی تعطل: ڈونلڈ ٹرمپ کو لمحہ بہ لمحہ بریفنگ جاری واشنگٹن کی فضاؤں میں غیر معمولی سناٹا چھا گیا: ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر طیارے رن وے سے واپس گیٹس پر لوٹنے لگے

کوئٹہ میں سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا مجسمہ دوبارہ نصب

Web Desk

20 September 2026

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں معروف و ممتاز انسانی دوست اور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف میں ان کا نیا مجسمہ دوبارہ نصب کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل مرحوم عبدالستار ایدھی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے 2021ء میں بلوچستان کے نامور آرٹسٹ محمد اسحاق لہڑی کا بنایا ہوا ایک قد آور مجسمہ شہر کے ایک چوک پر نصب کیا گیا تھا، تاہم رواں سال 31 جنوری کو ہونے والے ایک شدید بم دھماکے کے نتیجے میں وہ مجسمہ شدید متاثر اور تباہ ہو گیا تھا۔

حکومتِ بلوچستان نے سول سیکریٹریٹ کے قریب ریلویز ہاکی گراؤنڈ کے سامنے قائم ‘ہاکی چوک’ کو باضابطہ طور پر عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کر رکھا ہے۔ سیکورٹی کے شدید خدشات کے باعث ریڈ زون کی جنوبی سمت میں دو بڑے اور مضبوط حفاظتی گیٹ نصب کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں اب عبدالستار ایدھی کے نئے مجسمے کو سابقہ مقام سے کچھ فاصلے پر گیٹ کے باہر نصب کیا گیا ہے تاکہ تمام عام شہری اور راہگیر اس کا بااسانی دیدار کر سکیں۔