LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خاران میں دہشت گردوں کا مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت صاف ستھرا پنجاب صحت مند اور خوشحال مستقبل کی بنیاد ہے، مریم نواز جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار نیویارک روانہ ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شروع، ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدوار شریک کوئٹہ میں سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا مجسمہ دوبارہ نصب آج کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن سے تاریخی مارچ کا آغاز ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حوثی ملیشیا کا ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا 4 فلسطین نواز کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ، تیونس میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدہ گرین لینڈ کی خودمختاری کو متاثر نہیں کرے گا، ڈنمارک اسرائیلی فوج کی غزہ اور جنوبی لبنان میں بمباری، غزہ میں 3 افراد شہید ایران کی ستمبر میں تیل کی فروخت 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت واشنگٹن کا کرم نہیں ہمارا قانونی حق ہے: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ امریکی فوج کا آبنائے ہرمز کے راستے تجارت کا حجم 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر آنے کا دعویٰ 3 امریکی نیوز اداروں کے صحافیوں کو وائٹ ہاؤس میں داخلے سے روک دیا گیا

سکیورٹی فورسز کی قلات کے قریب کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب

Web Desk

20 September 2026

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات کے قریب این-25 (N-25) شاہراہ پر ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 5 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے قومی شاہراہ پر چیک پوسٹ قائم کر کے عوام کی آمدورفت میں خلل ڈالنے، گاڑیاں چھیننے اور بھتہ خوری کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دلیرانہ آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 23 مغوی شہریوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں کے قبضے سے 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں برآمد کی گئیں جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتِ حال کو خراب کرنے اور عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کا بلا تفریق مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔