ٹرمپ نے بی بی سی کے خلاف ہتکِ عزت کا 5 ارب ڈالر کا مقدمہ دائر کر دیا
Web Desk
16 December 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے فلوریڈا کی عدالت میں بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ بی بی سی نے 6 جنوری کی ان کی تقریر کا ایڈٹ شدہ اور سیاق و سباق سے ہٹ کر کلپ نشر کیا، جس سے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔ ٹرمپ کے مطابق ادارے نے ان کے بیانات کو اس انداز میں پیش کیا جس سے غلط تاثر پیدا ہوا۔
یاد رہے کہ بی بی سی نے ایک ڈاکیومنٹری میں ٹرمپ کی تقریر کے مختلف حصوں کو جوڑ کر یہ تاثر دیا تھا کہ انہوں نے اپنے حامیوں کو کیپیٹل کی جانب مارچ اور تشدد پر اکسانے کی ہدایت دی۔
تاہم بعد ازاں یہ واضح ہوا کہ مذکورہ جملے تقریر کے مختلف حصوں سے لیے گئے تھے، جو تقریباً ایک گھنٹے کے وقفے سے ادا کیے گئے تھے، لیکن انہیں یکجا کر کے نشر کیا گیا۔
بی بی سی نے بعد میں اپنے عمل کو غلط قرار دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ سے معذرت بھی کر لی۔ ادارے نے تسلیم کیا کہ 6 جنوری 2021 کی تقریر کے مختلف حصوں کو اس انداز میں جوڑا گیا جس سے یہ غلط تاثر پیدا ہوا کہ ٹرمپ نے براہِ راست تشدد پر اکسانے کی اپیل کی تھی۔
اس معاملے پر بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور بی بی سی نیوز کی سربراہ ڈیبورا ٹرنس مستعفی بھی ہو چکی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط
27 August 2026
بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ
27 August 2026
وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
27 August 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
27 August 2026
یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا
27 August 2026
شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا
27 August 2026
وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان
27 August 2026
پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان
27 August 2026