آصف زرداری کا بیرونِ ملک دورہ نجی، اخراجات خود برداشت کئے: ایوانِ صدر کی وضاحت
Web Desk
12 September 2026
ایوانِ صدر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے حالیہ بیرونِ ملک دورے سے متعلق ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی رپورٹس پر باقاعدہ وضاحت جاری کر دی ہے۔ ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق صدرِ مملکت کا یہ دورہ مکمل طور پر نجی نوعیت کا تھا، جس کے تمام تر اخراجات انہوں نے اپنی ذاتی جیب سے برداشت کیے ہیں اور قومی خزانے پر اس کا کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔
ایوانِ صدر کے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے اس سفر کے لیے ذاتی طور پر طیارہ چارٹر کیا تھا۔ طیارے کے کرائے، عملے کی ادائیگیوں، ائیرپورٹ پارکنگ، وہاں قیام اور دیگر تمام متعلقہ اخراجات کی ادائیگی صدرِ مملکت نے اپنی ذاتی حیثیت میں کی ہے۔ ایوانِ صدر نے میڈیا رپورٹس کے تناظر میں تمام تر قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے اعادہ کیا ہے کہ اس نجی دورے کے دوران سرکاری خزانے سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف
5 October 2026
سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو
5 October 2026
امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام
5 October 2026
نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے
5 October 2026
مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری
5 October 2026
نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران
5 October 2026
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا
5 October 2026
خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت
5 October 2026