LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کے لیے نئی درخواست دائر پمز حادثہ انتہائی دل خراش، کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ بنانا شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر دو سال سے زائد عرصے میں ٹرائل شروع نہ ہوسکا، قتل کیس کے ملزم کو ضمانت مل گئی امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ

پاکستانی طلباکیلئے بڑی خوشخبری، روس نے اسکالرشپ کی تعداد بڑھا دی۔

Web Desk

14 December 2025

کراچی: پاکستانی نوجوانوں اور طلبہ کے لیے خوشخبری ہے کہ روس نے پاکستان کے لیے سرکاری فنڈڈ اسکالرشپس کی تعداد میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ روس کے مطابق مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم کے لیے دستیاب اسکالرشپس کی تعداد تین گنا بڑھا دی گئی ہے۔

یہ اعلان کراچی میں واقع روس کے فرینڈشپ ہاؤس میں منعقدہ میڈیا بریفنگ کے دوران کیا گیا۔ ڈائریکٹر روس سینٹر فار سائنس اینڈ کلچر رسلان پروخوروف نے بتایا کہ روسی جامعات میں پاکستانی طلبہ کی دلچسپی اور داخلوں میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے پیش نظر پاکستان کے لیے اسکالرشپس کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سرکاری فنڈڈ اسکالرشپس مختلف تعلیمی شعبوں میں اعلیٰ تعلیم کے لیے فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کے لیے درخواستیں 15 جنوری تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ روسی حکام کے مطابق روسی جامعات میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے روسی زبان سیکھنے کے مفت کورسز کا بھی اعلان کیا گیا ہے تاکہ طلبہ کو تعلیم کے دوران سہولت فراہم کی جا سکے۔

روس دوستی مرکز کے مطابق روسی جامعات میں فراہم کی جانے والی اسکالرشپس بالکل مفت ہیں اور ان کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ کار صرف آن لائن ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ اسکالرشپس یا داخلوں کے لیے کسی بھی قسم کے ایجنٹ کی ضرورت نہیں ہے اور طلبہ کسی بھی دلال یا غیر متعلقہ فرد سے ہوشیار رہیں۔

روسی حکام نے پاکستانی طلبہ کو دعوت دی کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روس کی معیاری جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی و ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنائیں۔