وزیراعظم کی صدر بیلاروس سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دے دی
Web Desk
1 September 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے 26ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر جمہوریہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤ ں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر لوکاشینکو نے سیاسی، تجارتی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں جاری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤ ں نے نومبر 2024ء میں صدر لوکاشینکو کے تاریخی دورۂ پاکستان اور اپریل 2025ء میں وزیراعظم کے بیلاروس کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے تجارت، صنعت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فنی تربیت کو باہمی تعاون کے لیے ترجیحی شعبے قرار دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی آئندہ چیئرمین شپ کے تناظر میں صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کو اگلے سال پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی پرخلوص دعوت دی۔ دونوں ممالک کے سربراہان نے پاکستان اور بیلاروس کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کو فعال بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
چینی صدر کی مصری ہم منصب سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کے جامع حل پر زور
2 September 2026
آزاد کشمیر حکومت کا 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کا اعلان
2 September 2026
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سجاد حسین حکومتی احکامات کی عدم تعمیل پر معطل
2 September 2026
لمپی سکن ڈیزیز، بروسیلا ویکسینز کا عطیہ، چینی حکومت کا تعاون قابل تحسین ہے: رانا تنویر حسین
2 September 2026
وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی
2 September 2026
سندھ ہائیکورٹ کا کراچی کاٹن ایکسچینج کی عمارت فوری ڈی سیل کر کے قبضہ درخواست گزاروں کے حوالے کرنے کا حکم
2 September 2026
میر رضا کیس: جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری
2 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کے حوالے
2 September 2026