ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سجاد حسین حکومتی احکامات کی عدم تعمیل پر معطل
Web Desk
2 September 2026
آزاد جموں و کشمیر حکومت نے حکومتی احکامات کی عدم تعمیل، سرکاری امور کی انجام دہی میں غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب ہونے پر ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سجاد حسین کو فوری طور پر ملازمت سے معطل کر دیا ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کارروائی آزاد جموں و کشمیر سول سروسز (ایفیشینسی اینڈ ڈسپلن) رولز 1977ء کے قاعدہ 6(1) کے تحت کی گئی ہے۔ معطلی کے عرصے کے دوران ڈی آئی جی سجاد حسین کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک (اٹیچ) کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور تمام متعلقہ حکام کو کارروائی کے لیے نقل ارسال کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد
6 October 2026
اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی
6 October 2026
مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں: شوکت یوسفزئی
6 October 2026
وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت
6 October 2026
آزاد جموں و کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
6 October 2026
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
6 October 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس
6 October 2026
وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کرنے کی پیشکش
6 October 2026