آزاد کشمیر حکومت کا 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کا اعلان
Web Desk
2 September 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے اپنی حکومت کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر فوری عملدرآمد کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چیف سیکرٹری خوشحال خان سمیت تمام محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ وزیراعظم افتخار گیلانی نے بیوروکریسی کو ہدایت کی کہ عام آدمی کو فوری ریلیف فراہم کرنے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، نوجوانوں کے لیے ہنر مند پروگرام شروع کرنے، اور صحت و سفری سہولیات میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی کارکردگی محض اعلانات تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس کے اثرات گراؤنڈ پر نظر آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ 100 روزہ ایجنڈا مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کی آزاد کشمیر کی فلاح و گڈ گورننس میں سنجیدگی کا عکاس ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد
6 October 2026
اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی
6 October 2026
مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں: شوکت یوسفزئی
6 October 2026
وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت
6 October 2026
آزاد جموں و کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
6 October 2026
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
6 October 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس
6 October 2026
وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کرنے کی پیشکش
6 October 2026