میئر لندن صادق خان کو ٹیکس کے بغیر گاڑی رکھنے پر جرمانہ عائد
Web Desk
2 September 2026
لندن کے میئر صادق خان کو ٹیکس کے بغیر گاڑی رکھنے کے ایک مقدمے میں غیر موجودگی کے دوران قصوروار قرار دیتے ہوئے جرمانے اور عدالتی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈرائیور اینڈ وہیکل لائسنسنگ ایجنسی (DVLA) نے 24 سال پرانی نسان مائیکرا کا ٹیکس ادا نہ کرنے پر سنگل جسٹس پروسیجر کے تحت یہ مقدمہ دائر کیا تھا، جس پر مجسٹریٹ نے صادق خان کو 220 پاؤنڈ جرمانہ، 85 پاؤنڈ عدالتی اخراجات اور 35.84 پاؤنڈ واجب الادا ٹیکس کی مد میں جمع کرانے کا حکم دیا۔ دوسری جانب سٹی ہال حکام کا کہنا ہے کہ یہ متنازع گاڑی نہ میئر کی ہے اور نہ ہی ٹرانسپورٹ فار لندن کی ملکیت ہے۔ عدالتی دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ کیس کے نوٹسز صادق خان کے دفتر کے بجائے ایک ریسٹورنٹ کے پتے پر بھیجے گئے تھے، جس کے بعد ڈی وی ایل اے نے غلط اندراج کی تحقیقات اور سزا کا ازسرِ نو جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
چینی صدر کی مصری ہم منصب سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کے جامع حل پر زور
2 September 2026
آزاد کشمیر حکومت کا 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کا اعلان
2 September 2026
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سجاد حسین حکومتی احکامات کی عدم تعمیل پر معطل
2 September 2026
لمپی سکن ڈیزیز، بروسیلا ویکسینز کا عطیہ، چینی حکومت کا تعاون قابل تحسین ہے: رانا تنویر حسین
2 September 2026
وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی
2 September 2026
سندھ ہائیکورٹ کا کراچی کاٹن ایکسچینج کی عمارت فوری ڈی سیل کر کے قبضہ درخواست گزاروں کے حوالے کرنے کا حکم
2 September 2026
میر رضا کیس: جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری
2 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کے حوالے
2 September 2026