LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں: شوکت یوسفزئی وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت آزاد جموں و کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس اپوزیشن جان بوجھ کر مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ ڈال رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کی آخری وقت کی شرائط نے مذاکرات ناکام بنائے: حکومتی مؤقف ایمان مزاری اور شوہر کے خلاف فرد جرم ٹل گئی معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب 9 مئی کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان نائجیریا میں فوجی طیارہ دریا کے قریب گر کر تباہ، تمام 32 افراد جاں بحق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے امریکی رہنما رچرڈ گرنیل کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ: “انہیں فوری رہا کیا جائے

میر رضا کیس: جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری

Web Desk

2 September 2026

سندھ ہائیکورٹ نے میر رضا کے اہلخانہ کی جانب سے جے آئی ٹی (JIT) تشکیل دینے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ ہائیکورٹ آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم نہیں دے سکتی اور نہ ہی عدالت جاری تفتیش میں مداخلت کر کے تفتیش کار کا کردار ادا کر سکتی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل نہیں ہیں، اور اگر ہوتیں تب بھی جے آئی ٹی کا قیام حکومت کا اختیار ہوتا ہے۔ مزید برآں، سندھ حکومت کی جانب سے 24 اگست کو سنگل ممبر جوڈیشل انکوائری کمیشن کی تشکیل کے گزٹ نوٹیفکیشن اور کمیشن کی کارروائی کے آغاز کے بعد یہ سوال غیر مؤثر ہو چکا ہے۔ عدالت نے میر رضا کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے قرار دیا کہ ہمدردی کے جذبات کو قانون کے طے شدہ اصولوں پر غالب نہیں لایا جا سکتا۔