پاکستان امن عمل سے مایوس نہیں، فریقین مذاکرات کی طرف واپس آئیں گے: دفتر خارجہ
Web Desk
2 September 2026
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MoU) کو مردہ یا غیر مؤثر قرار دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، امن کا فریم ورک موجود ہے اور پاکستان کو امید ہے کہ فریقین بالآخر مذاکرات کی طرف لوٹیں گے۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کو پاکستان کی ثالثی کی کوششوں ناکامی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ دوسری جانب بھارت کی طرف سے ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد کرنے کے حوالے سے ترجمان نے واضح کیا کہ اس اقدام سے سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کی بین الاقوامی ذمہ داریاں ختم نہیں ہوتیں اور اسے ہر حال میں معاہدے کی پاسداری کرنا ہو گی۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ جنوبی ایشیا میں پانی کے انتظام پر یکطرفہ طرزِ عمل خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہے اور پاکستان اپنے آبی حقوق و قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کا حق رکھتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم
6 October 2026
روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے
6 October 2026
آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم
6 October 2026
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی فیصلہ سازی اور کنٹرول یقینی بنایا جائے: شرمیلا فاروقی
6 October 2026
آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل
6 October 2026
ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
6 October 2026
قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان
6 October 2026
ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی
6 October 2026