LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں: شوکت یوسفزئی وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت آزاد جموں و کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس اپوزیشن جان بوجھ کر مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ ڈال رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کی آخری وقت کی شرائط نے مذاکرات ناکام بنائے: حکومتی مؤقف ایمان مزاری اور شوہر کے خلاف فرد جرم ٹل گئی معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب 9 مئی کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان نائجیریا میں فوجی طیارہ دریا کے قریب گر کر تباہ، تمام 32 افراد جاں بحق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے امریکی رہنما رچرڈ گرنیل کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ: “انہیں فوری رہا کیا جائے

لمپی سکن ڈیزیز، بروسیلا ویکسینز کا عطیہ، چینی حکومت کا تعاون قابل تحسین ہے: رانا تنویر حسین

Web Desk

2 September 2026

چین نے پاکستان کو مویشیوں کی بیماریوں لمپی سکن ڈیزیز (LSD) اور بروسیلا کے خلاف ویٹرنری ویکسینز کا عطیہ فراہم کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے ویکسینز کی فراہمی سے متعلق منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور چینی حکومت، وزارتِ زراعت و دیہی امور اور چینی سفارت خانے کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک چین تعاون زراعت، لائیو سٹاک، اور سائنس و ٹیکنالوجی تک پھیلا ہوا ہے، اور یہ عطیہ ملک میں جانوروں کی بیماریوں سے بچاؤ اور کسانوں کے معاشی تحفظ کے لیے نہایت اہم ثابت ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویکسینز کے معیار، کولڈ چین اور مؤثر استعمال کو ریگولیٹری تقاضوں کے مطابق یقینی بنایا جائے گا جبکہ نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر (NARC) میں فیلڈ ڈیمونسٹریشن دونوں ممالک کے زرعی تعاون کا عملی ثبوت ہے۔