LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب اسحاق ڈار کی سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو ضرور غور کریں گے: بنگلہ دیش قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سانحہ پمز پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی قرارداد منظور امریکی قونصل خانہ کراچی کا لنکن کارنر میں “روڈ ٹو لبرٹی” بانیانِ امریکہ میوزیم نمائش کا باقاعدہ آغاز ایشین گیمز 2026ء: شرکاء کی تعداد 17 ہزار تک پہنچ گئی، منتظمین کو رہائش کے بحران کا سامنا وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت سانحہ پمز: راجہ پرویز اشرف کا قومی اسمبلی میں شدید احتجاج، پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ سینیٹ اجلاس: سانحہ پمز پر اپوزیشن و حکومت کے درمیان شدید نوک جھونک، پالیسی اصلاحات کا مطالبہ سپریم کورٹ کا ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے: سینیٹر پرویز رشید میچ کے وقفے میں عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر، پاکستان کرکٹ بورڈ کا احتجاج ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار، پمز ہسپتال کے افسران و سٹاف کی غفلت ثابت

ایشین گیمز 2026ء: شرکاء کی تعداد 17 ہزار تک پہنچ گئی، منتظمین کو رہائش کے بحران کا سامنا

Web Desk

28 August 2026

ٹوکیو: جاپان میں رواں سال منعقد ہونے والی ایشین گیمز 2026ء میں شرکاء کی تعداد مقررہ حد سے تجاوز کر جانے کے باعث منتظمین کو رہائش اور بجٹ کے سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین گیمز میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کی متوقع تعداد 15 ہزار سے بڑھ کر 17 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ جاپانی گیمز حکام نے واضح کیا ہے کہ اضافی 2 ہزار شرکاء کے لیے ناگویا اور دیگر میزبان شہروں میں نہ تو اضافی بجٹ موجود ہے اور نہ ہی رہائشی گنجائش، جس کے باعث اضافی افراد کو اپنی رہائش کا انتظام خود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ منتظمین نے اولمپک کونسل آف ایشیاء (OCA) سے بھی شرکاء کی تعداد کم کرنے کی درخواست کی ہے۔

رہائشی بحران سے نمٹنے کے لیے جاپانی حکام مختلف متبادل ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق تقریباً 4 سے 5 ہزار کھلاڑیوں کو کروز شپس (Cruise Ships) میں ٹھہرایا جائے گا، جبکہ 2 ہزار کے قریب کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے کنٹینر طرز کی عارضی رہائش گاہیں تیار کی جا رہی ہیں، کیونکہ اس بار روایتی ایتھلیٹس ولیج قائم نہیں کیا گیا۔ دیگر شرکاء کو ہوٹلوں اور ٹوکیو کی مختلف عمارتوں میں ٹھہرانے کا منصوبہ ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں ٹیک بال (Teqball) اور پیڈل (Padel) کے کھیل ایشین گیمز کے پروگرام میں شامل کیے گئے تھے، جس کے بعد شرکاء کا حجم بڑھ گیا۔ 2026ء کی ایشین گیمز 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ناگویا اور صوبہ آچی (Aichi) میں منعقد ہوں گی، جس میں مجموعی طور پر 11 ہزار کھلاڑی اور 6 ہزار حکام کی شرکت متوقع ہے۔